کورونا وبا کو تیزی سے پھیلنے دیا تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا: اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا میں اضافہ جاری ہے، بیماری کو تیزی سے پھیلنے دیا تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی، تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں57 فیصد زائد ہے، ابھی تک اتنے زیادہ کورونا کیسز منظم طریقے نمٹائے گئے، ہیلتھ سسٹم، آکسیجن پیدوار سے بیڈز کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن فیصلہ سازی اعدادوشمار کے ڈیٹا پر مبنی تجزیاتی نقطہ نظر رہا ہے، قومی سطح پر مربوط کوششوں، محنتی ٹیموں سے مشکل چیلنج میں کوششیں جاری رکھی، چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، کورونا وائرس میں اضافہ جاری ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔