پاکستان تحریک انصاف کے 25ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام
(محمد عمران بیورو چیف میرٹ نیوز ملائشیا)
ملائشیا۔) پاکستان تحریک انصاف کے 25ویں یومِ تاسیس کے موقع پر مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ملائشیا کے میڈیا سیل انچارج فاروق ملک نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
پاکستان تحریک انصاف میری زندگی کا بہترین فیصلہ اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد میرا فخر اور میرا مشن ہے۔
انہوں نےکہا ہےکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں قائداعظم محمد علی جناح کے بعد حقیقی سیاسی لیڈر بن کر ابھرے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف عوامی جذبات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔اس جماعت نے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی 25 سالہ پُرامن اور باوقار سیاسی جدوجہد ملکی تاریخ میں مثال بن چکی ہے ۔
چیرمین عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کو تبدیلی کا نعرہ بنایا جو 25 سالہ طویل جدوجہد کے بعد واحد ملک گیر جماعت بن کر ابھری ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف روائتی سیاست کے جمود کو توڑ کر تبدیلی لانے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ملائشیا کے جنرل سیکرٹری واجد علی خان ۔چیرمین ویلفیئر توکے منیر۔ راہنما پی ٹی آئی رمضان مغل ۔سید ریاض احمد ۔ملک الطاف ۔محمد عمران حیدر ۔اور دیگر شرکاء نے یومِ تاسیس کے موقع پر خیالات کا اظہار کیا ۔
پاکستان تحریک انصاف ملائشیا کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو یومِ تاسیس کے 25 سال مکمّل ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔