
اختیارات کا ناجاٸز استعمال، ایس ایچ او تھانہ اوکاڑہ ملک ارشد معطل
اختیارات کا ناجاٸز استعمال، ایس ایچ او تھانہ اوکاڑہ ملک ارشد معطل
ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے ایس ایچ او کے کارِ خاص 3 کانسٹیبلان کو بھی معطل کر دیا
راۓ غلام رسول انچارج انویسٹیگیشن بطور ایس ایچ او تھانہ صدر تعینات
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ایس ایچ او صدر تھانہ اوکاڑا اور تین کارِ خاص معطل ڈی پی او اوکاڑا منصور امان اِن ایکشن ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑا ملک محمد ارشد کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور مِس کنڈیکٹ پر معطل لائن حاضر کر دیا۔ ایس ایچ او کے کارِ خاص کانسٹیبلان سرفراز علی، اصغر نوناری اور محمود احمد ڈرائیور کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل کانسٹیبلان کو فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم، راۓ غلام رسول انسپیکٹر انچارج انویسٹیگیشن تھانہ صدر اوکاڑا بطور ایس ایچ او تعینات کر دیٸے گۓ۔
491 مناظر