
ڈسٹرکٹ کنسل کی حدود میں ناجاٸز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
ڈسٹرکٹ کنسل کی حدود میں ناجاٸز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
وزیرِاعلی محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع
بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا بھ اندراج کروایا جاۓ گا۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کی زیرِ نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود ینگ پور، گوگیرہ، فتح پور اور ملحقہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن. آپریشن میں ہیوی مشینری سے پختہ ناجائز تجاوزات کو مکمل مسمار کر دیا گیا. جبکہ عارضی تجاوزات کرنے والے افراد کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا. پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی انکروچمنٹ مہم کے حوالے سے پہلے ان علاقوں کے افراد کو آگاہی دیتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی۔ یہ عناصر عارضی اور پختہ تجاوزات کو از خود ختم کر لیں۔ لیکن اس کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے والے افراد کے خلاف آپرہشن شروع کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حنیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ڈسٹرکٹ کونسل کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس دوران بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔
413 مناظر