• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اشتعال انگیز تقریر: جاوید لطیف کی درخواست ضمانت خارج، لیگی رہنما گرفتار

    سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ پولیس نے لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا۔
    سیشن کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ جاوید لطیف فیصلے سننے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ لاہور پولیس نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو سگیاں پل سے گرفتار کیا۔

    جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی، حکمرانوں کی ڈگر پاکستان کے مفاد میں نہیں، خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب پشاورہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرکی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے محمد صفدر کی عدم موجودگی پر 22 اپریل کو فیصلہ موخر کیا تھا۔ نیب کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور خردبرد کی انکوائری کر رہا ہے۔

    Advertisements
    80 مناظر