• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاکستان کے 269 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم کی محتاط انداز میں بیٹنگ

    تین ایک روز میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کے 269 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔
    کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے
    کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رحوان 79 گیندوں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38، محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔

    60 مناظر