کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج ہم ‘کسان کارڈ’ کا اجراء کر رہےہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو حکومت سے ملنے والی سبسڈی اکثر کرپشن کی نظر ہو جاتی تھی، سبسٹڈی اکثر حقدار تک نہیں پہنچ پاتی تھی، کسان کارڈ کے باعث دیگر سکیموں کے لیے بھی حکومت کے پاس تمام کسانوں کا ڈیٹا بروقت اور آن لائن دستیاب ہوگا۔