• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ‘کیمبرج سے اے، او لیول کے بقیہ پیپرز کیلئے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے’

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے، او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔

    Advertisements
    112 مناظر