• کمیانہ برادری کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں شروع کر دیں

    کمیانہ برادری کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں شروع کر دیں

    کمیانہ برادری کے لوگوں کو اکٹھا کرنا ایک مقصد ہے اظہارِ خیال

    اوکاڑہ (امین ساجد کمیانہ) اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، پاکپتن شریف، جھنگ، لیہ، خانیوال، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد میں کمیانہ برادری کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں شروع کر دیں کمیانہ برادری کے ہر طبقے، ہر مکتبۂ فکر حتّٰی کہ تمام لوگوں کو اکٹھا کرنا ایک مقصد ہے کمیانہ برادری کی تنظیم سازی کرکے رجسٹرڈ کروایا جائے گا کمیانہ فیملی کیلئے ایک منشور بنا کر تمام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ہی دم لیں گے کمیانہ برادری کے نوجوانوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ہم کچھ ناشناس اور بد نظریہ لوگوں کی وجہ سے تتربتر تھے مگر اب ہم نے اتفاق اتحاد اور یگانگت کو اپنی زندگیوں کا مقصد بنا لیا ہے جس میں ہم انشاءاللّٰه بہت جلد کامیاب ہو جائیں گے کمیانہ فیملی کیلئے کچھ اصول و ضوابط اور زندگی گزارنے کیلئے قوانین طے کیے جائیں گے جو برادری کے ہر شخص پر یکساں لاگو ہوں گے کمیانہ فیملی کی سپریم کونسل اور بعد ازاں تنظیم سازی کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا کمیانہ برادری کے فعال نوجوانوں کا تمام معززین و اکابرین اور نوجوانوں سے التماس ہے کہ جلد سے جلد کمیانہ فیملی کے سوشل میڈیا گروپ میں شامل ہوں اور مل جل کر اس عظیم مقصد کو تقویت دینے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایک کنونشن یا کوئی ایسا پروگرام تشکیل دیا جائے گا جس میں کمیانہ برادری کے تمام احباب کو خصوصی دعوت دی جائے گی تاکہ مزید سے مزید لائحہ عمل تیار کیا جائے اور اس پر جلد سے جلد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انشاءاللّٰه وہ دن دور نہیں جب کمیانہ فیملی ایک عظیم طاقت بن کر ابھرے گی ہماری کوشش ہے کہ تمام تر ذاتی رنجشیں اور اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر برادری کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے وہ دن دور نہیں جب کمیانہ فیملی معاشرے میں اپنا لوہا منوا لے گی۔

    219 مناظر