کوئٹہ کے شہریوں نے کورونا ایس اوپیز کو ہوا میں اڑا دیا، حکومت کا سخت رویئے کا عندیہ
کوئٹہ کے رہائشیوں نے کورونا ایس اوپیز کو ہوا میں اڑا دیا، کسی کو احساس ہی نہیں کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے اور بہت سے قیمتی جانیں جا رہی ہیں، حکومت نے سخت رویہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بلوچستان میں بھی ملک بھرکی طرح کوویڈ 19 کی تیسری لہر میں شدت آرہی ہے مگر صوبائی دارالحکومت کے بازاروں اورمارکیٹوں میں چہل پہل دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ شہریوں نے کورونا کو بری طرح نظر انداز کر دیا ہے۔ چھوٹے بڑے سب ہی خریداری میں مصروف ہیں۔ صرف 10 سے 15 فیصد لوگ ماسک استعمال کر رہے ہیں، سلجھے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ سب کو احیتاط کرنی چاہیے۔
15 مارچ کو کورونا پھیلنے کی شرح 3.26 تھی جو اب بڑھ کر 12.20 فی صد سے تجاوز کر چکی ہے۔ شرح اموات میں بھی تیزی آرہی ہے، بلوچستان حکومت کاموقف ہے کہ اگر لوگوں نے کورونا سے بچاو کی تدابیر نہ اپنائیں تو سختی کرنی پڑے گی۔
سمارٹ لاک ڈائون کوبھی تاجروں نےپس پشت ڈال دیا ہے۔ ہفتے اور اتوار کو بھی بازار کھلے رہتے ہیں۔