Site icon Meritnews

ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی کا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیّد کے ہمراہ ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ

اوکاڑہ( آفاق منظر سے ) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عمران قریشی کا کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیّد کے ہمراہ ستلج کے مقام اٹاری کا دورہ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی نے اٹاری کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے ہیلتھ کاؤنٹر، لائیو سٹاک کاؤنٹر، ریسکیو کاؤنٹر پر دستیاب ادویات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو آپریشن فلڈ ریلیف کیمپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری میں 2000 سے زائد سیلاب متاثرین مرد و خواتین اور بچے موجود ہیں جن کو کیمپ اور خیمہ بستی میں ٹھہرایا گیا ہے سیلاب متاثرین کو عزت اور وقار کے ساتھ فلڈ ریلیف کیمپ میں تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا بہترین کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے پنکھوں اور بستروں کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین سے گفتگو بھی کی انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کے ہمراہ سیلاب متاثرین کو دیا جانے والا کھانا بھی چیک کیا ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ اونچے درجے کے سیلاب پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جلد از جلد منتقل ہوں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے دریائی علاقوں سے ملحقہ آبادیوں میں لوگ ابھی بھی موجود ہیں جو نقل مکانی کے لئے تیار نہیں ہیں انسانی جان بیش قیمتی ہے لوگ فوری طور پر نقل مکانی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر لوگوں سیلاب متاثرین نے ریسکیو افسران اور جوانوں کی سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ریسکیو 1122 کے جوانوں کو دن رات لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور جاں فشانی سے کام کرنے پر شاباش دی انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور ان کی ٹیم کو ہدائیت کی کہ جو لوگ دریائی علاقوں میں رہ گئے ہیں انہیں بھی فوری طور پر ریسکیو کیا جائے

Exit mobile version