Site icon Meritnews

نوجوانانِ کمیانہ فیملی کا منشور اتفاق، اتحاد اور تنظیم

نوجوانانِ کمیانہ فیملی کا منشور اتفاق، اتحاد اور تنظیم

کمیانہ برادری کے اتفاق و اتحاد کیلئے سوشل میڈیا گروپ تشکیل دے دیا گئے

اوکاڑہ (امین ساجد کمیانہ) پورے پاکستان میں کمیانہ برادری کے لوگ موجود ہیں ان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، آپس میں اتفاق اتحاد اور یگانگت پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کی ہم از حد کوشش کر رہے ہیں کمیانہ فیملی کے نوجوانوں نے برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے سوشل میڈیا گروپ تشکیل دے دیے کمیانہ برادری کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہماری برادری میں ہر قسم کا ہنر، فن، ثقافت اور تہذیب و تمدن اتم موجود ہے صرف اور صرف اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے جس کی ہم سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور انشاءاللّٰه بہت جلد کامیاب بھی ہو جائیں گے نوجوانان کمیانہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہماری ایک لمبی چوڑی تاریخ ہے جس کی تاریخ خود گواہ ہے کمیانہ برادری کے ڈاکٹر، انجینئر، صحافی بھائی، کسان، مزدور، ملازم پیشہ افراد، علماء، آفیسرز نیز ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے عزمِ مصمم باندھ لیا کہ ہم بہت جلد کمیانہ فیملی کو سیاسی و سماجی مذہبی و دینی لحاظ سے ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے تمام معززین اور نوجوانوں نے مصمم ارادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون اور اشتراک کے عمل کو فروغ دیں گے سینئر صحافی محترم میاں جاوید اشرف کمیانہ نے مکمل طور باور کرایا کہ انشاءاللّٰه اگلے ماہ سے کمیانہ فیملی کا ترجمان ماہنامہ رسالہ ” کمیانہ میگ ،، کے نام سے بھی باقاعدگی سے شائع ہونے لگے گا جو کمیانہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، اتفاق اور اتحاد کی فضا کو قائم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا کمیانہ برادری کے ہر نوجوان نے ٹھان لی ہے کہ کمیانہ برادری کو ہر طرح سے اوج و بام پر لا کر دم لیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیانہ فیملی کے نوجوانوں نے کہا کہ ہم اپنی برادری اور فیملی کیلئے بہت جلد ایک باقاعدہ منشور کا اعلان بھی کیا جائے گا اور کچھ اصول و ضوابط بھی بنائے جائیں گے جن کا اطلاق اور عملدرآمد کمیانہ برادری کے ہر شخص پر لازم ہو گا اس طرح ہم برادری کے اندر نفاق اور منافرت جیسی لعنت سے بہت جلد چھٹکارا اور نجات حاصل کر لیں گے

Exit mobile version