Site icon Meritnews

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 303 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Exit mobile version