کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا
کورونا وائرس سے 144 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 685 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، بلوچستان میں 21 ہزار 365، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241، اسلام آباد میں 72 ہزار 150 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Advertisements