• ٹیلیکام ریٹیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلی پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز تحفظ کانفرنس کا انعقاد

    ٹیلیکام ریٹیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلی پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز تحفظ کانفرنس کا انعقاد

    رٹیلر کے تحفظ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ مشترکہ اعلامیہ

    اوكاڑہ (امین ساجد کمیانہ) ٹیلیکام ریٹیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلی پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز تحفظ کانفرنس کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا کانفرنس میں پاکستان بھر سے مختلف شہر وں سے ائے ہوئے ٹیلی کام ریٹیلر یونینز کے عہدے داران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مرکزی صدر محمد اصف رفیع و دیگر عہدے داران شیخ نعمان حبیب اللّٰه سندھو، کلیم افضل، شہباز، ریاست و دیگر نے مشترکہ اعلامیہ میں
    مل جل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار انجام دینے اور ٹیلیکام رٹیلرز کے
    مسائل کےحل کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا عہد کیا حکومتی اداروں اور ٹیلی کام کمپنی سے مطالبہ کیا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ریٹیلر کے کمیشن میں فی الفور اضافہ کیا جائے ٹیلی کام کمپنیز کے سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کر کے ریٹیلرز کو ایک جامع اور قابل عمل فنگشنل سروسز، ایس او پیز جاری کیا جائے کیا جائے
    رٹیلر کے تحفظ کیلئے ڈیجیٹل ایپ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

    292 مناظر