• انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار

    روپے کی قدر کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 01 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 290 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    178 مناظر