پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میدان آج ہرارے میں لگے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میدان آج ہرارے میں لگے گا، چمچماتی ٹرافی نے دونوں کپتانوں سمیت ٹیموں کو پرجوش کر دیا۔
افریقی سرزمین پر کرکٹ سپر ہٹ، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے آج سے ہرارے میں شروع، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے مدمقابل ہوں گی۔پروٹیز کے خلاف جیت اور پھر یہاں بھرپور تیاریوں سے شاہین کامیابی کے لیے پرجوش ہیں۔ ٹی 20 کی لشکارے مارتی ٹرافی پر کپتان بابر اعظم اور سین ولیمز دونوں کی نظریں ہیں۔
قومی ٹیم کا وِننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے، عثمان قادر کو نمائندگی بھی مل سکتی ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فاتحانہ انداز برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی زمبابوے سیریز کے لیے پرعزم دکھائی دیئے۔
قومی کپتان بابر اعظم 60 رنز سے ٹی 20 کیرئر کے تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کر سکتے ہیں۔ ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے، زمبابوے کے خلاف چودہ میچز کھیلے، تمام میں فتح سمیٹی۔