شوگر سیکنڈل کی تحقیقات: نیب راولپنڈی نے میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرلیا
شوگر سیکنڈل کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چودھری کو 4 مئی کو طلب کرلیا۔ دونوں صوبائی وزراء کو نیب راولپنڈی کے آفس طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم دو حکومتی ممبران اسمبلی سے تفتیش کرے گی۔ دونوں ممبران اسمبلی کو 2018 تا 2019 میں شوگر پر دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔ نیب شوگر سیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔
Advertisements