
کمیانہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے سوشل میڈیا گروپ بنا لیا گیا
کمیانہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے سوشل میڈیا گروپ بنا لیا گیا
( جاوید کمیانہ ایڈیٹر روزنامہ میرٹ نیوز سے) کمیانہ فیملی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نوجوانوں نے کمیانہ برادری کی فلاح و بہبود اور بہتر رابطے کے لیے سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپ قائم کر دیا جس میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمولیت اختیار کی۔ گروپ کی خاص بات یہ تھی کہ سیاسی لحاظ سے برادری کو مزید مستحکم کرنے اور نفاق ختم کر کے اتفاق و اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ گروپ کے منتظمین نے اس امر پر زور دیا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کی بحث نہیں کی جائے گی اور کمیانہ برادری کے دکھ درد میں شریک ہوا جائے گا اور برادری کے آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے برادری کے معتبر شخصیات سے مدد لی جائے گی اور مستقبل میں الگ سیاسی تشخص قائم کیا جائے گا ۔ گروپ کی خاص اور اہم بات یہ بھی تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے افراد ایک پلیٹ فارم پر کمیانہ فیملی کے مشترکہ مفاد کے لیے اکٹھے ہو گئے۔