• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر سیاست چمکانے کی کوشش کی: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو سلجھانے کی بجائے بگاڑنے کی پوری کوشش کی۔
    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے، اپوزیشن کی جانب سے آگ پر تیل چھڑکنے کے مذموم عزائم بری طرح ناکام رہے، نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا، جب قوم کو متحد کرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کر رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ تاریخ میں ہمیشہ برے الفاظ میں یا د رکھا جائے گا، پاک دھرتی ہم سے اتحاد، اتفاق کا تقاضا کر رہی ہے، وطن کی مٹی کا یہ قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی شان اقدس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، مسلمان نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، مسلمانوں کے دل رسول کریم ﷺ کی محبت سے منور ہیں۔

    105 مناظر