مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی اور دینی جماعتوں کا مذہب کو استعمال کرنا افسوس ناک، جس سے ملک کونقصان کو پہنچتا ہے، اس طرح دین کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی، مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
مارگلہ ہائی وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم عالمی سطح پر مہم چلائیں گے۔
Advertisements