• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جہانگیر ترین آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں: حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ احتساب سب کیلئے ہے یہی تبدیلی ہے، جہانگیر ترین آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چینی مافیا سندھ میں ہے، وزیراعظم نے کل سکھرآکر عوام کا دل جیت لیا۔
    سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر میں عوام کو وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ کارڈ مل چکے ہیں، اب پیپلزپارٹی کچھ نہیں کرے گی ان کی روانگی کا وقت ہو چکا، کراچی میں نالوں کی صفائی شروع ہوچکی ہے، گیس اور بجلی دور درازعلاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کے قرضےسندھ کے نوجوانوں کو دیے جا رہے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کے قرضے سندھ کے نوجوانوں کو دیئے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کے پاس تجربہ کار وز یر خزانہ 13 سال سے بیٹھا ہواہے۔

    113 مناظر