فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود بنیں: لیگی رہنما رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود بنیں، ہم نے پہلے بھی جرات سے مقدمات کا سامنا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما راناثنااللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کو چاہیے اپنے لیڈر کے بیانات کا جائزہ لیں، ان کے لیڈر پولیس افسران کا نام لے لیکر کہتے رہے کہ انہیں پھانسی دیں گے، حکومت کو خود یاد نہیں رہتا کہ انہوں نے کب کیا کہا، اپوزیشن کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا مقصد ہے، فواد چودھری شروعات کریں، انہیں شواہد کیساتھ عدالتوں میں لیکر جائیں گے۔
Advertisements