حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پر قابو پالیا، فواد چودھری
حکومت نے رانا ثنا اللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری ے کہا کہ کسی کو سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے، لیگی رہنما نے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پر قابو پالیا، سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا، ٹی ایل پی پر پابندی حکومت کا فیصلہ ہے، پاکستان کی ریاست ہرگز کمزور ریاست نہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اب تحریک لبیک ختم ہوگئی ہے، مجبوری میں سوشل میڈیا پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی۔
Advertisements