• ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا دریائے راوی پر جندراکہ کے مقام کا دورہ

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا دریائے راوی پر جندراکہ کے مقام کا دورہ، دریا پر بنائے گئے بندوں اور پشتوں کا جائزہ لیا تمام متعلقہ محکموں کو بَندوں و پُشتوں کی لگاتار نگرانی کرنے کی ہدائیت۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ سمیت ایکسئین LBDCنے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے بنائے گئے ریلیف کیمپوں سے متعلق بریفنگ دی۔ دریائے راوی میں اس وقت اپ سٹریم 66525 کیوسک پانی کا بہاءو ہے۔ دریائے راوی میں اس وقت ڈاٶن سٹریم 41425 کیوسک پانی کا بہاٶ ہے۔ جندراکہ سمیت دیگر مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ اور ریسکیو پوسٹس فنگشنل ہیں۔ دریا میں پانی کی صورتحال پر تمام متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں. دریا کے بیٹ اور کناروں پر آباد لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے.

    371 مناظر