• اوکاڑہ: ڈکیتی کی بڑی واردات, بھرپور تسلی کے ساتھ پوری بس ہی لوٹ لی گٸ

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ڈکیتی کی بڑی واردات۔ بھرپور تسلی کے ساتھ پوری بس ہی لوٹ لی گٸ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے حجرہ واپس آتے ہوئے تقریباً رات 10 بجے کے قریب اخترآباد اور شیرگڑھ کے درمیان 6/7 ڈاکووں نے تمام مسافروں کو گاڑی سے اتار کر لاکھوں روپے نقدی کیش، لیپ ٹاپ، تمام موبائلز فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو لاہور سٹی اڈا سے مسافر بن کر بس میں سوار ہوئے تھے اور ویران جگہ دیکھ کر سب نے اسلحہ نکال لیا اور اسلحے کے زور پر وہ گاڑی کو مین سڑک سے ویران جگہ / فصلوں میں لے گئے اور 1 گھنٹہ تک بھرپور تسلی سے تمام مسافروں کو لوٹتے رہے تمام مسافروں نے ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ، ڈی پی او اوکاڑہ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکووں کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور مسافروں کو تمام قیمتی سامان موبال فونز اور نقدی برآمد کر کے واپس دلوایا جائے۔

    272 مناظر