• دریائے راوی میں پانی کی سطح میں پھر اضافہ , حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ زیرِآب

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) دریائے راوی میں پانی کی سطح میں پھر اضافہ ماڑی پتن کے مقام پر 3 جگہ سے حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ زیرِآب سیلابی پانی 49 ہزار آٹھ سو کیوسک سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر 50 ہزار کیوسک سیلابی ریلا گزار رہا ہے۔ دریائے راوی بلوکی کے مقام آپ سٹریم 59655 کیوسک جبکہ ڈاون سٹریم 32355 کیوسک ریکارڈ۔ ایل بی ڈی سی لنک میں 7700 کیوسک پانی کا ریلہ گزار رہا ہے۔ دریا میں نچلے درجے سے درمیانی درجے پر سیلابی صورتحال بننے کا خدشہ ہے دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر مختلف 3 مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیرآب آ گٸ ہے زرعی رقبہ زیرِآب آنے سے تِل اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ وائلڈ لائف، اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

    467 مناظر