آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، 100 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر مینجنگ ڈائریکٹر وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو فوجی فاونڈیشن کے آئندہ منصوبوں اور مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران فائونڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا بھی افتتاح کیا اور معیاری خدمات کے لیے ادارے کے عزم اور کارکردگی کو سراہا۔
Advertisements