• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قانون توڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں اور امن و امان متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    وزیراعلی پنجاب نے امن و امان اور راستے بحال ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں میں راستے کھل چکے ہیں، پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے، پولیس، انتظامیہ اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں نے مشکل وقت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کر کے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا، حکومت قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی شہری یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں۔

    Advertisements
    161 مناظر