• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور کے 13 مقامات پر آمدورفت معطل، کراچی اور اسلام آباد میں ٹریفک بحال

    مذہبی جماعت کے تیسرے روز بھی دھرنے جاری ہیں۔ لاہور کے 13 مقامات پر آمدورفت معطل جبکہ کراچی اور اسلام آباد میں ٹریفک کا پہہ چلنے سے زندگی معمول پر آنے لگی۔

    لاہور میں تیسرے روز بھی احتجاج سے معاملات زندگی شدید متاثر، کئی مقامات پر دھرنوں سے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ کرول گھاٹی، بتی چوک، شنگھائی پل، کماہاں روڈ، چونگی امر سدھو، موہلنوال، بھٹہ چوک، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، مانگا منڈی ملتان روڈ، داروغہ والاچوک، کچا جیل روڈ اور شاد باغ میں ٹریفک تاحال بند ہے۔ شہر میں سپلائی پہنچانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کے بروقت نہ پہنچنے سے اشیا کے بحران کا خدشہ جنم لے رہا ہے۔

    کراچی میں صورتحال بہتر ہو گئی۔ اورنگی ٹاون، شارع فیصل، سٹار گیٹ، کورنگی، بلدیہ حب ریور روڈ پر مظاہرین نے دھرناختم کر دیا، 2 روز سے جاری احتجاج ختم ہونے سے ٹریفک کا پہیہ چل پڑا، لوگوں نے سکھ کا سانس لیے ہے۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ٹریفک رواں دواں ہو چکی ہے۔ لیاقت باغ، مری روڈ، روات جی ٹی روڈ، چکری روڑ، مندرہ روڑ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا ہے۔

    Advertisements
    84 مناظر