فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بعد ازاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگا ہ کریں گے۔
Advertisements