
حجرہ شاہ مقیم میں اٹاری پتن کے مقام پر دریائے ستلج میں دریائی بیڑا ٹریکٹر ٹرالے سمیت ڈوب گیا
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں اٹاری پتن کے مقام پر دریائے ستلج میں دریائی بیڑا ٹریکٹر ٹرالے سمیت ڈوب گیا دریائی بیڑے اور ٹریکٹر ٹرالے پر سوار لوگوں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔ مقامی کاشتکار خالد ٹرالے پر مونجی لگانے کیلئے لیبر لیکر دریا کے پار گاؤں مجاہد کے میں گیا تھا۔ واپسی پر دریا میں پانی کا لیول بڑھ گیا غلام حیدر کے بیڑے پر ٹرالا لوڈ کرتے اَن بیلنس ہو گیا۔ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا ٹرالے پر سوار لوگ تیر کر دریا سے باہر نکل آئے ڈوبنے والے ٹریکٹر ٹرالے اور بیڑے کو مقامی لوگ باہر نکالنے کی کوششوں کر رہے ہیں۔
462 مناظر