
اوکاڑہ۔ دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کا کہنا تھا کہ دریائے راوی میں اس وقت نچلے درجے کا سیلابی ریلا گرز رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے دریا کے کنارے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ دریائے راوی ماڑی پتن کے مقام سے 85 ہزار کیوسیک پانی کا ریلا گزر سکتا ہے۔ ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ مکمل تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیوز ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
521 مناظر