• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • این سی او سی اجلاس: پہلے سے جاری اقدامات کو 2 سے 3 روز مزید مانیٹر کرنیکا فیصلہ

    این سی او سی نے کورونا صورتحال پر پہلے سے جاری اقدامات کو دو سے تین روز مزید مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مانیٹرنگ کے نتائج کی روشنی میں دوبارہ اجلاس بلا کر فیصلے کیے جائیں گے۔
    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ 15 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز منظور نہ ہوسکی۔ این سی او سی نے صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر مزید سختی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پولیس کے ذریعے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا، جس مارکیٹ میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا، اسے بند کر دیا جائے گا، ہسپتالوں کی صلاحیت اور گنجائش کو بھی مزید بڑھا رہے ہیں، پنجاب کو گزشتہ روز 100 وینٹی لیٹر مل گئے ہیں، 50 لاہور کے ہسپتالوں کو جبکہ باقی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تقسیم کر دیئے گئے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ مزید وینٹی لیٹرز بھی پنجاب کو موصول ہوں گے، وینیٹی لیٹرز بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، 60 سال سے زائد کے بزرگ رمضان میں مساجد میں نہیں جائیں گے۔

    131 مناظر