• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ن لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے: مریم نواز

    مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، ن لیگ نے ریاستی مشینری اور جعلی حکومت کا مقابلہ کیا۔
    نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب عمران خان کے کہنے پر انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، ن لیگ کیخلاف دن رات پروپیگنڈا کیا گیا، ن لیگ کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، فروری میں یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکے، ہر فورم پر شکست کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچاؤ۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا، عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، ن لیگ کو توڑنے کیلئے 5 سال سرتوڑ کوشش کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کیخلاف بات کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی گرفتاری سے 10روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

    Advertisements
    108 مناظر