• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ترین کا معاملہ: پی ٹی آئی ارکان کا وزیراعظم کو ملاقات کیلئے درخواست بھیجنے کا فیصلہ

    جہانگیر ترین کے معاملے پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو ملاقات کے لئے درخواست بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم کو آج درخواست ارسال کی جائے گی۔
    30 ارکان پارلیمنٹ، وزرا، مشیروں کے دستخط سے درخواست تیار کرلی گئی۔ درخواست پر 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 وزرا، 4 مشیروں اور ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔ رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے درخواست تیار کرنے کی تصدیق کر دی۔

    رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ درخواست آج وزیر اعظم کو ارسال کر دی جائے گی، 30 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں، وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    79 مناظر