• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • جہانگیر ترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 22 اپریل تک منظور

    سیشن کورٹ نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 22 اپریل تک منظور کرلی۔
    سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی حاضری مکمل کی۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے کل جہانگیر ترین اور علی ترین کو بلایا، دونوں پیش ہوئے تھے، بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا، کورونا کے حالات عدالت کے سامنے ہیں، عدالت لمبی تاریخ دے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے استفسار کیا کیا ایف آئی اے کو کورٹ کے اختیار پر کوئی اعتراض تو نہیں۔ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت ملزمان کو انوسٹی گیشن جوائن کرنے کا حکم دے۔ جج حامد حسین نے کہا کہ ایف آئی اے ہر ملزم کا کردار بتائے اور انوسٹی گیشن شفاف ہونی چاہیے، تمام ملزمان ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوں۔

    66 مناظر