• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈسکہ ضمنی انتخاب: پولنگ جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

    ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور (ن) لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔

    حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔

    این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    75 مناظر