• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم رک نا سکا، مزید 4 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم رک نا سکا۔ قابض فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو روز میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی۔

    مقبوضہ وادی میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف، اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع پلواما کے علاقے نئی بوگ میں فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا جبکہ مزید دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے جان محلہ میں شہید کیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔

    غاصب فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی ضلع شوپیاں ہی میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوان کو شہید کیا تھا۔

    Advertisements
    131 مناظر