21 ویں صدی میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا، شعبہ تعمیرات اب تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منزل تک آنے کیلئے کئی مراحل طے کیے، فور کلوژر لاء کئی سالوں سے عدالتوں میں تھا، اپنی عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے باعث اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملی، پاکستان میں مکان بنانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کا رواج کم ہے، دنیا بھر میں بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کا رواج ہے، اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو گھر بنا ہی نہیں سکتے، اب کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
Advertisements