
قربانی کی کھال نہ دینا اور عید کی نماز دوسری مسجد میں ادا کرنا شہری کاجرم بن گیا
اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) حجرہ شاہ مقیم میں قربانی کی کھال نہ دینا اور عید کی نماز دوسری مسجد میں ادا کرنا شہری کاجرم بن گیا ملزمان نےتشدد کر کے جان سے مار ڈالا تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی قصبہ منڈی احمد آباد کی مسجد حماد والی کے قاری کی بچوں سے مار پیٹ سے تنگ آ کر طفیل وٹو نے اپنے زیرِ تعلیم بچوں کو دوسری مسجد میں بھیج دیا عید کی نماز بھی ادھر ہی ادا کی اور قربانی کے جانور کی کھال بھی اسی مسجد کو بھیج دی جس کی رنجش پر ملزمان نے طفیل وٹو کے داماد نصر اللہ کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا سسر اپنے داماد کو بچانے کیلئے پہنچا تو ملزمان نے داماد کو چھوڑ کر طفیل وٹو کو پکڑ لیا تشدد کیا اور گلا دبا کر مار ڈالا ملزمان ریاض، ارشاد، رب نواز اور ناظم علی وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ کی کاروائی شروع کر دی۔
411 مناظر