• اوکاڑہ ۔ عید الالضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں سڑکوں پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

    اوکاڑہ ( آفاق منظر سے ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی ریونیو حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے عید الالضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں سڑکوں پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کر دی ہے ضلع کی ریونیو حدود میں سڑکوں کے کناروں اور گلیوں میں قربانی کے جانوروں کو قربان کرنے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ نہروں میں لوگوں کے نہانے اور جانوروں کے نہروں می داخل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

    393 مناظر