لاہور: برکی روڈ پر گیس دھماکا، مکان تباہ، 4 بچے اور خاتون جاں بحق
لاہور میں برکی روڈ پر گیس دھماکے سے مکان تباہ ہوگیا، ملبے تلے دب جانے سے 4 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ برکی قمر عباس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق افراد خانہ کے آگ جلانے سے گیس دھماکہ ہوا۔ ریسکیو کے مطابق 11 شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ہارون، شیری،علی، انوش اور عابدہ بی بی شامل ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ انجیئنر سوئی گیس افتحار احمد کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔