کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے: اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے، شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی اور سرحدی لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، ابتدائی طور پر کورونا کے مثبت کیسز میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں، تاحال دس لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، شہری پابندیوں پر عملدرآمد کریں اور محفوظ رہیں۔
Advertisements