• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈالر مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں کا نقصان

    ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 11 پیسے مہنگا ہو گیا۔
    تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران بڑھوتری دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 25 پیسے اور 54 پیسے مہنگا ہوا تھا۔
    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 752.74 پوائنٹس کی بدترین مندی ہوئی ہے۔

    ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی ایک موقع پر انڈیکس 43471.19 پوائنٹس کی سطح کو پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوئے۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 752.74 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43548.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 1.7 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 13 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار 266 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    Advertisements
    85 مناظر