• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری

    پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ دونوں جماعتوں کونوٹس بھجوانے کی منظوری مولانا فضل الرحمان نے دی۔
    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے، نوٹس میں بی اے پی سے ووٹ لینے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ نوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اقدام سے اپوزیشن اتحاد اورتحریک کو نقصان پہنچا، ایسا اقدام کیوں کیا، وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے شوکاز نوٹس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدر اے این پی اسفند یار ولی کو بھجوائے ہیں۔

    Advertisements
    155 مناظر