کورونا کی تیسری لہر، وائرس مزید 43 زندگیاں نگل گیا
کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس مزید 43 زندگیاں نگل گیا۔ اموات کی تعداد14 ہزار 821 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
احتیاط میں غفلت کے بھیانک نتائج، کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری، مہلک وائرس مسلسل موت بانٹ رہا ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 821 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہو گئی۔ ایکٹوکیسز کی تعداد 61 ہزار 450 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کے مطابق 6 لاکھ 15ہزار 960 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، خیبر پختونخوا 92 ہزار 423 اور پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار 348کیسز موجود ہیں۔ اسلام آباد 61 ہزار552، بلوچستان 19 ہزار 785 ، آزاد کشمیر 13 ہزار 446 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 59 ہو گئی۔