• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • کرپٹ شاہی خاندان محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے: فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان اور ان کے حواری محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے، بزدار حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔
    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں کی ڈیجیٹل پیمائش اور نقشہ سازی کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں لاہور کی تمام بلڈنگز کی میپنگ اور نمبر الاٹ کئے جائینگے، بورڈ آف ریونیو نے سروے آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے ڈیجیٹل نقشے پر کام کا آغاز کر دیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر بلڈنگ کا رقبہ، مالیت اور اس کے مالک کی تفصیلات بھی ڈیجٹلائز ہوں گی، پراجیکٹ کی تکمیل پر پنجاب کے شہری علاقوں میں جائیداد کا خسرہ نمبر ختم کر دیا جائے گا۔

    79 مناظر