اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر سوال اٹھا دیئے
وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا چناؤ سائنسی بنیاد پر کیا یا اس کی وجہ خارجہ پالیسی ہے؟۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے خط کی کاپی کو ٹویٹ کیا ہے، جس میں ناز شاہ نے بھارت، امریکہ کی نسبت بہتر صورتحال کے باوجود پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
اسد عمر نے لکھا ہے کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت سے متعلق فیصلہ کرنے کا حق ہے، تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا صورتحال کو جواز بنا کر پاکستان سمیت چند دیگر ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے عمل نے جائز سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
Advertisements