• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • چینی سکینڈل کیس: جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور

    چینی سکینڈل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
    ایڈیشنل سیشن جج نے چینی سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن عدالت پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں۔
    یاد رہے چینی سکینڈل میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری میں جے ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شئیر ہولڈرز ہیں۔

    ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے رائٹ ہینڈ سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا۔ ذرائع کے مطابق رانا نسیم گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا تھا۔

    تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ تمام بے بنیاد اور من گھڑت الزامات ہیں، میری اور میرے خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیئر اور ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہم نے مکمل ایمانداری سے بزنس کیا جو کہ خسارے میں چلا گیا، کسی ایک ڈائریکٹر کا ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا، تمام ریکارڈ موجود ہے اور ایف آئی اے کو دیکھا دیا گیا ہے۔

    85 مناظر